جھارکھنڈا سمبلی انتخابات میں چار مسلمانوں کو ملی کامیابی

رانچی (ملت ٹائمز)
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں چار مسلمانوں کو کامیابی ملی ہے ۔ جامتاڑا اسمبلی حلقہ پر کانگریس امیدوار عرفان انصاری نے جیت حاصل کی ہے ۔ مدھور پور سے حاجی حسین احمد نے جے ایم ایم کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی ہے ۔ ڈاکٹر سرفراز احمد نے گانڈے نے جے ایم ایم کے ٹکٹ پر جیت حاصل کی ہے جبکہ پاکر اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار عالمگیر عالم کو کامیابی ملی ہے ۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81 سیٹیں ہیں جس میں مسلمانوں کی نمائندگی ہمیشہ اسی طرح تین چار ہوتی ہے ۔ مسلمان یہاں تقریبا 15 فیصد ہیں تاہم سیاسی نمائندگی شروع سے دو فیصد سے بھی کم رہی ہے ۔ حالیہ انتخابات میں وہاں بی جے پی کو شکست کا سامناکرناپڑاہے اور کانگریس اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے جس میں سب سے بڑی پارٹی جے ایم ایم بن کر ابھری ہے ۔ اب تک کے نتائج کے مطابق کانگریس اتحاد کو 47 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جس میں جے ایم ایم کی 30 سیٹیں شامل ہے جبکہ بی جے پی 25 سیٹوں بر محدو د ہوگئی ہے ۔

SHARE