آئندہ انتخابات میں بھی بی جے پی کی ہوگی شکست! کیونکہ اس نے صرف بانٹنے والے مسئلے اٹھائے : غلام نبی آزاد






نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس جھارکھنڈ مکتی مورچہ-آر جے ڈی اتحادکے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیر کودعویٰ کیاہے کہ آنے والے انتخابات میں بھی بی جے پی کی شکست ہوگی کیونکہ اس نے صرف بانٹنے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاست کی ہے ۔آزاد نے کہاکہ جس طرح سے مہاراشٹر اور ہریانہ کے لوگوں نے بی جے پی کو سبق سکھایا ہے، جھارکھنڈ کی عوام بھی اسی راستے پر گئی ہے ۔مجھے یقین ہے کہ نتائج کانگریس کے اتحاد کے حق میں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ آنے والے وقت میں جو بھی انتخابات ہوں گے، ان کے نتیجے بی جے پی کے خلاف ہوں گے۔اس کی وجہ ہے گزشتہ چھ سالوں میں بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نے خود ملک کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اور متنازعہ مسائل کے ذریعے لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دیا ہے۔جتنے بھی وعدے انہوں نے کئے تھے، وہ پورے نہیں کئے۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 سیٹوں پر ہوئے انتخابات کے لئے پیر کو ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے جس میں اتحادپارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ ،کانگریس اور آر جے ڈی کو جیت حاصل ہوئی ہے۔شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور رام لیلا میدان میں ہوئی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کا حوالہ دیتے ہوئے آزاد نے کہاکہ فائرنگ میں کئی لوگوں کی موت ہوئی، کئی زخمی ہو گئے اور پولیس کے لاٹھی چارج میں کئی بچے،بچیوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔اس بارے میں وزیر اعظم کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *