سی اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہوئے جادھو پور یونیورسٹی کی طالبہ نے اسٹیج پر اپنی ڈگری پھاڑ دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو
کولکاتا: ( ملت ٹائمز) متنازعہ شہریت ایکٹ اور این آر سی کے خلاف پورا ہندوستان سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔دنیا بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل گئے ہیں۔ اس احتجاج میں سب سے آگے اور سب سے نمایاں طور پر یونیورسٹیز کے اسٹوڈینٹس ہیں اور یہ سب مختلف انداز سے سی اے اے اور سرکار کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے کلکتہ کی مشہور یونیورسٹی سٹی جادھو پور یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے انوکھا احتجاج کیا ہے ۔یونیورسٹی کے کانووکیشن کا پروگرام تھا جہاں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کی گولڈ میڈلسٹ لڑکی نے اسٹیج پر جاکر اپنی سرٹیفیکٹ لی اور پھر سب کے سامنے کھڑی ہو کر اس نے اسے پھاڑ دیا۔اسٹوڈنٹ کا نام دیبوس میتا چوہدری ہے اور جادھو پور یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایم اے کی اسٹوڈنٹ ہے۔

Leave a Reply