پرینکا گاندھی نے کہا کہ جابرانہ نظریات والی طاقتوں کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے ملک میں خوف کا ماحول ہے اور ان کی پارٹی عدم تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایسی طاقتوں کو اکھاڑ پھینکی گی
لکھنؤ: مرکزمیں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو کہا کہ جابرانہ نظریات والی طاقتوں کے اقتدار میں ہونے کی وجہ سے ملک میں خوف کا ماحول ہے اور ان کی پارٹی عدم تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایسی طاقتوں کو اکھاڑ پھینکی گی۔ ان کے خلاف کانگریس کا جدوجہد کرے گی۔
کانگریس کی 135 ویں یوم تأسیس کے موقع پر پارٹی کے ریاستی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ’’آج حب الوطنی کے نام پر لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی کے ذریعہ خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت تشدد کے دم پر طلبا کی آواز کو دبانے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں تحکمانہ نظریات والی طاقتوں کی حکمرانی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آزادی کے جدوجہد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا لیکن آج پورے ملک میں تشدد کو ہوا دے کر خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت میں بزدلوں کی شناخت تشدد ہے جن کے اصلی چہرے ملک کی عوام نے پہچان لیے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جابرانہ نظریات کی حامل اشخاص کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب ملک میں خوف کا ماحول پھیلایا جاتا ہے تب تب کانگریس کا کارکن کھڑا ہوتا ہے۔ کانگریسیوں کے دل میں عدم تشدد اور رحم کے جذبات ہوتے ہیں اور اسی کے دم پر وہ جابرانہ نظریات کے حامل طاقتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
भारतीय राष्ट्रीय कांग्रेस के 135वें स्थापना दिवस के अवसर पर कांग्रेस महासचिव श्रीमती @priyankagandhi जी के नेतृत्व में सभी कांग्रेसजनों ने संविधान की शपथ ली। #CongressFoundationDay
जय संविधान।
जय हिंद। pic.twitter.com/TiJl9KwQTd— UP Congress (@INCUttarPradesh) December 28, 2019
اترپردیش سمیت ملک کے دیگر ریاستوں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد پر انہوں نے کہا کہ آواز اٹھانے پر بچوں کو مار رہے ہیں۔ پہلے ملک میں این آر سی کی بات پھیلائی، اب کہہ رہے ہیں کہ این آر سی کی تو چرچہ بھی نہیں ہے۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) پر بھی اشاروں ہی اشاروں میں تنقید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ دوسری پارٹیاں حکومت سے خائف ہیں۔ وہ کچھ نہیں کر رہی ہیں لیکن کانگریس نے نئے قانون کے ذریعہ خوف پیدا کرنے والی طاقتوں کو چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے۔
وہیں اس سے قبل میرٹھ کے ایس ایس پی کے ذریعہ مظاہرین کو پاکستان چلے جانے والے جملے کی مذمت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی آئین کسی کو بھی ایسی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے خاص کر اعلی عہدے پر فائز شخص کی ذمہ داری تو مزید بڑھ جاتی ہے۔
میرٹھ ایس ایس پی کے جملے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’ہندوستان کا آئین کسی بھی شہری کے ساتھ اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور جب آپ اہم عہدے پر فائز افسر ہیں تو آپ کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے‘‘۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ’’بی جے پی نے اداروں میں اس قدر فرقہ واریت کا زہر گھول دیا ہے کہ آج افسروں کو آئین کے حلف کی کوئی قدر نہیں ہے۔

Leave a Reply