” انقلاب زندہ آباد “ کے نعرہ کو فیس بک نے کمیونٹی گائڈ لائن کے خلاف بتایا، یوزرس کو بھیجا نوٹس 








 نئی دہلی: (ملت ٹائمز) بھارت میں ان دنوں متنازع شہریت ایکٹ ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف ملک گیر تحریک چل رہی ہے ۔ سینکڑوں مقامات پر روزانہ احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ،سوشل میڈیا کا بھی بڑی تعداد میں استعمال ہورہاہے تاہم سوشل میڈیا کی طرف سے اس پر سختی برتی جارہی ہے اس دوران ایک معاملہ یہ سامنے آیاہے کہ فیس بک نے انقلاب زندہ آباد لکھنے والوں کو نوٹس بھیجنا شروع کردیاہے ۔ فیس بک کا کہناہے کہ یہ جملہ کمیونٹی گائڈ لائن کے خلاف ہے ۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب عالم سید انظر ہاشمی کوبھی فیس بک نے یہ جملہ لکھنے کی وجہ سے نوٹس بھیج دیاہے ۔ سید انظر ہاشمی نے فیس بک نوٹفیکشن کا اسکرین شارٹ لیکر اپنی فیس بک وال پر پوسٹ کیاہے جس میں انقلاب زندہ آباد کے ہیش ٹیگ کو فیس نے کمیونٹی گائڈلائن کے خلاف بتایاہے ۔

 واضح رہے کہ یہ کوئی پہلامعاملہ نہیں ہے ۔ فیس بک نے سی اے اے کے خلاف شیر کئے گئے ہزاروں لوگوں کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیاہے ۔ یوٹیوب نے بھی مظاہرہ کی نیوز کو محدود کررکھاہے اور اس طرح کی پوسٹ عوام تک نہیں پہونچ پارہی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *