یوپی حکومت نے وزرات داخلہ کو لکھا خط، پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ 








نئی دہلی: (ملت ٹائمز) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیاہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کی جائے ۔ یوپی حکومت کا الزام ہے کہ گذشتہ 19/20 دسمبر کو اتر پردیش میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف ہوئے احتجاج میں جو تشدد ہواتھا اس کیلئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ذمہ دار ہے ۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کسی طرح کے تشدد میں ملوث ہونے سے انکار کیاہے اور یوپی سرکار کے الزام کو سرے سے خارج کردیاہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *