جامعہ کے اسٹوڈینٹس نے نئے سال کی رات آزادی نائٹ منایا، جب تک سی اے اے سرکار واپس نہیں لے گی ہماری تحریک جاری رہے گی








نئی دہلی،: (ملت ٹائمز) متنازع شہریت ایکٹ اور این آرسی کے خلاف تحریک کی شروعات کرنے والے جامعہ اسلامیہ کے اسٹوڈینٹ نے 31دسمبر 2019 اور یکم جنوری 2020 کی درمیانی شب میں سال نو کا جشن آزادی نائٹ کے طور پر منایا اور مذکورہ قوانین کے خلاف اس وقت تک اپنی تحریک جاری رکھنے کا عزم کیا جب تک سرکار اسے واپس نہیں لیتی ہے ۔

درمیانی شب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر

سات باب مولانا ابو الکلام آزاد پر طلبہ و طالبات نے رات دس بجے سے ایک بجے کے درمیان آزادی نائٹ کا پروگرام منعقد کیا جس میں انہوں نے اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم کیا اور نئے سال کی شروعات ہوتے ہی قومی ترانہ پڑھ کر جشن منایا ۔ رات کے بارہ بجے جیسے ہی سال 2019 کا اختتام ہوا اور 2020 کا آغاز ہوا اسٹوڈینٹ نے قومی ترانہ جن گن من پڑھ کر نئے سال کا استقبال کیا اور ظلم سے آزادی کا فلک شگاف نعرہ لگایا یہ عزم مصمم کیا جب تک سرکار سی اے اے واپس نہیں لے گی ہماری تحریک جاری رہے گی خواہ ایک سال لگ جائے یا پانچ سال گزر جائے ہم اب واپس مڑ کر دیکھنے والے نہیں ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *