دیررات میں دہلی پولس ہیڈ کوارٹر پر اسٹوڈینٹ کا احتجاج جاری ۔ جے این یو میں حملہ کرنے والے اے بی وی پی کے کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

پانچ جنوری کی شام سات بجے تقریبا دوسو نقاب پوش افراد نے اضافہ شدہ فیس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں طلبہ پر حملہ کردیا ۔ گرلزہاسٹل میں بھی حملہ کیا اور سامان کو نقصان پہونچایا ۔ اس حملہ میں جے این یو اسٹوڈینٹ یونین کی صدر آئشی گھوشی بھی شدید زخمی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جواہر لال نہرویونیورسیٹی میں آج شام اسٹوڈینٹ پر ہوئے حملہ کے خلاف آئی ٹی او پر دہلی پولس ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات ،سول سوسائٹی اور دیگر افراد جمع ہوگئے ہیں اور حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ جامعہ کورڈینیشن کمیٹی نے جے این یو میں ہوئے حملہ کے بعد نو بجے دہلی پولس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کی کال دی تھی جس پر ہزاروں کی تعداد میں عوام وہاں جمع ہوگئے اور رپوٹ لکھے جانے تک احتجاج جاری ہے ۔

واضح رہے کہ پانچ جنوری کی شام سات بجے تقریبا دوسو نقاب پوش افراد نے اضافہ شدہ فیس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں طلبہ پر حملہ کردیا ۔ گرلزہاسٹل میں بھی حملہ کیا اور سامان کو نقصان پہونچایا ۔ اس حملہ میں جے این یو اسٹوڈینٹ یونین کی صدر آئشی گھوشی بھی شدید زخمی ہے ۔جے این یو اسٹوڈینٹ یونین نے اس حملہ کیلئے اے بی وی پی اور دہلی پولس دونوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔اس کے علاوہ جے این یو انتظامیہ کا ہاتھ بھی اس میں بتایا جارہاہے ۔

SHARE