مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہاکہ آپ تمام طلبہ وطالبات کے حوصلے کو میں سلام کرتاہوں او راس بات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ ہزاروں اور لاکھوں علماءوحفاظ آپ کے ساتھ ہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
متنازع شہریت قانون ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ وطالبات کا احتجاج آج چھبیسویں دن بھی جاری ہے ۔ اس دوران آج معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے بھی شرکت اور جامعہ کے طلبہ وطالبات کے جذبے اور جدوجہد کو سلام کیا ۔ مولانا نعمانی نے کہاکہ جامعہ صر ف ڈگری حاصل کرنے والا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہاں کے بچے ملک کے مستقبل ہیں ۔ یہیں سے بھارت کی آزادی کی لڑائی شروع ہوئی تھی اور آج ایک مرتبہ پھر یہیں سے آئین بچانے کی لڑائی شروع ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اسی دن یہاں آنا چاہ رہاتھا جب آپ کے ساتھ پولس نے بربریت کی لیکن بیماری کے سبب نہیں ہوسکا ۔ جیسے افاقہ ہواہے میں آپ کے درمیان حاضری ضرروی سمجھا ۔
مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کہاکہ آپ تمام طلبہ وطالبات کے حوصلے کو میں سلام کرتاہوں او راس بات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ ہزاروں اور لاکھوں علماءوحفاظ آپ کے ساتھ ہیں ہاں میں کسی خاص تنظیم کی بات نہیں کرسکتا ۔ روضہ اطہہر پر آپ کا سلام پیش کیا جارہاہے ۔ مکہ ومدینہ میں مسلسل آپ کیلئے دعاﺅں کا اہتمام ہورہاہے ۔






