جمعرات کے روز 100 سے زائد ریٹائرڈ افسران نے ایک کھلا خط لکھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ ملک کو سی اے اے ،این پی آر اور ایان آر سی کی ضرورت نہیں ہے
ہندوستانی شہری چند ہفتوں سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف پر زور احتجاج کر رہے ہیں اسی بیچ جمعرات کے روز 100 سے زائد افسران نے ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں صاف طور پر کہا کہ اس ملک کو سی اے اے ،این پی آر اور این آر سی کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے آگے کہا کہ ہم آئین ہند سے وابستہ آل انڈیا اور سنٹرل سروسز کے سابق سرکاری ملازمین گروپ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہا آپ کومطلع کریں کہ یہ تینوں سی اے اے ،این پی آر اور این آر سی آپس میں منسلک ہیں اور ان اقدامات پر بھرپور مخالفت کی ضرورت ہے ۔






