شاہین باغ مظاہرہ سے حکومت کی پریشانی میں اضافہ ۔ میناکشی لیکھی نے دی دھمکی۔ بی جے پی کارکنان نے نکالی ریلی

میناکشی نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔
دوسری طرف سریتا وہارمیںآج بی جے پی کارکنان نے ایک ریلی نکالی اور شاہین باغ پروٹیسٹ کی طرف جانے کی کوشش کی جسے پولس نے روک دیا
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے شاہین باغ میں ’شہریت ترمیمی قانون‘ اور ’این آر سی‘ کے خلاف لوگوں کا پرامن احتجاج تقریبا ایک ماہ سے جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔ دریں اثنا، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں، اسی میں ان کی عافت ہے۔
میناکشی لیکھی نے کہا ہے کہ شاہین باغ میں دیرینہ احتجاج کی کے باعث وہاں سے آنے جانے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا تمام مظاہرین کو اب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جانا چاہئے۔ میناکشی نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔
دوسری طرف سریتا وہارمیںآج بی جے پی کارکنان نے ایک ریلی نکالی اور شاہین باغ پروٹیسٹ کی طرف جانے کی کوشش کی جسے پولس نے روک دیا ۔ بی جے پی مظاہرین نے یہ مطالبہ کیا کہ 24 گھنٹہ میں یہ روڈ خالی کرایاجائے ورنہ اس کے بعد ہم کسی بھی حدتک جاسکتی ہے ۔ پولس بریکیڈ کو بھی بی جے پی مظاہرین نے ہٹانے کی کوشش کی لیکن انہیں واپس لوٹنا پڑا ۔
واضح رہے کہ سخت سردی کے باوجود لوگ، بالخصوص خواتین شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دن رات مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، خواتین کے مظاہرے کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے۔ ہزاروں افراد نے 31 دسمبر کی رات قومی ترانہ گاتے ہوئے نئے سال کا خیرمقدم کیا تھا۔
جمعہ کے روز دھرنے پر بیٹھی خواتین کی حمایت میںمعروف دلت رہنما وامن مشرام بھی پہونچے تھے لیکن عمران پرتاب گڑھی کے اچانک وہاں پہونچ کر مائک پکڑ لینے کی وجہ سے وہ ناراض ہوئے اورایک گھنٹہ تک شاعری کا سلسلہ چلنے کی وجہ سے واپس لوٹ گئے ۔ علاوہ ازیں مولانا سجاد نعمانی کی صاحبزادی محترمہ سمیہ نعمانی بھی اس د ن آئی تھیں ۔ سنیچر کو اروندھتی رائے بھی وہاں پہونچی ۔