کٹیہار میں نکلے ہزاروں لوگ سڑکوں پر۔سی اے اے اور این پی آر کے خلاف احتجاج








کٹیہار: (احمد حسین قاسمی) کٹیہار ضلع کے پرانپور پرکھنڈ کے دھوم نگر کے وسیع وعریض میدان میں حالیہ پاس کردہ قانون شہریت ترمیمی ایکٹ اور مجوزہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے خلاف پر زور انداز میں مقامی و بیرونی ریاست بہار کے مختلف ضلعوں سے آٸے ہوٸے ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا اور مودی اورامیت شاہ،نتیش کمار،جے ڈی یو اور بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ملک کی اس بد ترین صورتحال کا مودی ،شاہ اور نتیش کمار کو سیدھا ذمہ دار قرار دیااور فوری طورپر اس کالےاوربانٹنے والےقانون کو واپس لینےکی مانگ کی اور این پی آرپرکام شروع کرنے کا جواعلان ہوچکا ہے اس پر فوری روک لگاٸی جاٸے، اور حکومتی ایجینسیوں،اداروں کا جو غلط استعمال ہورہا ہے مثلا جامعہ ملیہ میں بغیر اجازت کے کیمپس اور لاٸبریری ولیڈیز ہوسٹل میں داخل ہوجانا اور مظاہرہ کررہے طلبہ پر گولیاں چلادینا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑنا اور سروں پر لاٹھیاں برسانا اور بوقت ضرورت پولس کا جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایکشن نہ لینا اور پچاس سے زاٸد نقاب پوشوں کو غنڈہ گردی کا موقع دینا اسی طرح یوپی و دیگر ریاستوں میں پر امن مظاہرین کو احتجاج سےروکنا ،اور بے قصور مظاہرین کو پولس افسران کے ملزم قرار دینا اور مجرموں کو پناہ اور تحفظ دینا ،ان سے ملک کی جمہوریت اور سیکولر اقدار کو خطرہ ہے ہمیں آٸین کے تحفظ کے لٸے بلا تفریق مذھب وملت متحد ہو کر ہٹلر کی راہ پر گامزن حکومت کا مقابلہ کرنا ہے ۔

اس احتجاج میں شامل رہے بہار کے نامور سیاسی وملی رہنما خاص طور پر عشرت پروین این سی پی توقیر عالم کانگریس ،پنکو بھاٸی ،رام مادھو ،رام پرکاش، مولانا عماد الاسلام ،مولانا توحید عالم ، قاری سرفراز عالم صاحب ،مولانا محمود الحسن معروف ملی رہنما ،مولانااسد رضوی ، ،مولانا اشرف،وغیرہ

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *