جامع مسجد پر دعاءکی غرض سے جانے کی کورٹ نے اجازت دے دی ہ
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد کو دہلی کی ایک ذیلی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ چندر شیکھر کو 21 دسمبر کو دہلی پولس نے دریا گنج میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 20 دسمبر کو دہلی میں جامع مسجد احاطہ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف بھیڑ جمع ہوئی تھی اور شام ہوتے ہوتے دریا گنج میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ جامع مسجد والی بھیڑ کے درمیان پولس کو چکما دے کر چندرشیکھر بھی پہنچ گئے تھے۔
چند شیکھرکو ضمانت دینے کے ساتھ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ وہ شاہین باغ مظاہرہ میں نہیں جائیں گے ۔ سہارنپور تھانہ میں ہر سنیچر کو جاکر حاضری لگانی ہوگی اور انہیں اگلے ماہ تک دہلی میں کوئی بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔اگر وہ علاج کیلئے بھی دہلی آتے ہیں تو بھی شاہین باغ جانا ممنوع ہوگا ۔علاو ازیں انہیں آئین اور وزیر اعظم کا احترام کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔البتتہ جامع مسجد پر دعاءکی غرض سے جانے کی کورٹ نے اجازت دے دی ہے ۔






