ہم این پی آر نافذ نہیں ہونے دیں گے، سبزی باغ کے مظاہرہ سے کنہیا کمار کا خطاب








پٹنہ: (نور السلام ندوی) شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف سبزی باغ پٹنہ میں مظاہرہ مسلسل جاری ہے ۔۔ 14 جنوری کو مظاہرہ میں شام آٹھ بجے کنہیا کمار نے شرکت کی اور اپنے پر جوش خطاب سے مظاہرین کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے شہریت ترمیمی بل، این آر سی اور این پی آر پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے عوام کو الجھا رہی ہے۔ لیکن عوام ان کے دھونس آنے والے نہیں ہیں۔ مودی اور شاہ کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سرکار اس قانون کو واپس نہ لے لے۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر این آر سی کا چور دروازہ ہے۔ جو سرکاری ملازم آپ سے دادا دادی کا نام پوچھنے آئے آپ ان سے سوال کیجئے کہ ان کے دادا اور نانا کا نام کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم این آر پی بھی نہیں ہونے دیں گے۔ یہ قانونی لڑائی ہے۔ آئین کی حفاظت اور ملک کی سالمیت کے لئے ہم سنگھرش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ہم لے کے رہیں گے آزادی نظم اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔
مظاہرہ پر امن ماحول میں جاری آج بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ میں شرکت کی اور آزادی کے نعرے لگا ئے۔ اس موقع پر فیض کی انقلابی نظمیں پڑھیں گئیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *