بھدوہی ، وارانسی( آئی این ایس انڈیا)
بھدوہی ضلع میں ایک مندر کے پجاری نے سات سال کے بچے کو پتنگ دینے کے بہانے بلا کر مندر کے احاطہ میں مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی استحصال کرکے مندر کی تقدیس کو پامال کردیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ رام بدن سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ گیان پور تھانہ علاقہ میں واقع ایک ہنومان مندر کے پجاری رام داس (65) نے سات سال کے لڑکے کو منگل کی رات پتنگ دینے کے بہانے مندر کمپلیکس میں واقع اپنی کٹیا میں بلاکر اس معصوم کے ساتھ منھ کالا کیا ۔ متا¿ثر بچے کے اہل خانہ جب اس کو ڈھونڈتے ہوئے مندرپہنچے تو وہاں جنسی بھیڑیئے پجاری کو رنگے ہاتھ پکڑ کرجم کر پٹائی کی ۔ بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پجاری رام داس کوشامبی ضلع کا رہنے والا ہے اور اس سے پہلے بھی اسے ضلع کے مشہور چکوا مہاویر مندر میں کئی بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملہ میں پکڑا گیا تھا، اس وقت اسے وہاں سے بھگا دیا گیا تھا۔رام بدن سنگھ نے بتایا کہ اس ملعون پجاری کیخلاف مقدمہ درج کر معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔






