مسئلہ کشمیر کے تحت: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج رات بند کمرے میں ہو گی میٹنگ: ذرائع

نئی دہلی( آئی این ایس انڈیا)
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے بعد اس مسئلے پر پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کرنے جا رہا ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق نیویارک میں ایک بند کمرے میں اس معاملے پر میٹنگ ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس مسئلے پر چین کی مداخلت کے بعد ہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ چین نے گزشتہ سال ہی جموں و کشمیر سے دفعہ 370 منسوخی کے بعد اس مسئلے کو لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اجلاس کی مانگ کی تھی۔ اس کی معلومات ایک سینئر سفارتکار نے دی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بیجنگ کے قریبی ساتھی پاکستان نے اس بارے میں اگست مہینے میں سلامتی کونسل کے صدر پولینڈ کو خط لکھا تھا۔ اقوام متحدہ کے سفارت کار نے بتایا تھا کہ میٹنگ بلانے کی درخواست حال ہی میں کی گئی اگرچہ اس کے لئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ چین نے سلامتی کونسل کی ایجنڈا میں شامل ہندوستان -پاکستان سوال پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ حال میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بھارت کے فیصلے پر بحث کے لئے سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ بلانے کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے۔ واضح ہو کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ہوئی باہمی ملاقات میں واضح کیا تھا کہ جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا فیصلہ بھارت کو اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ تبدیلی بہتر انتظامیہ اور علاقے کے سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ہے، اور فیصلے کا اثر بھارت کی حدود اور چین کے ساتھ متصل کنٹرول لائن پر نہیں پڑے گا۔