اندور میں لاٹھی چارج ہونے کے باوجود مظاہرین کا حوصلہ بلند،پولس کچھ بھی کرلے سی اے اے کے خلاف ہم احتجاج جاری رکھیں گے








اندور: (ایم این این) مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہریت ترمیمی قانون، قومی آبادی رجسٹر اور قومی رجسٹر برائے شہریت کے خلاف بغیر اجازت احتجاج کر رہے لوگوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا ہے۔
پولیس انتظامیہ کے سمجھانے کے باوجود مظاہرین نے اپنا احتجاج جاری رکھا، مظاہرین پر پولیس نے جمعرات کی رات کو لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج سے کچھ مظاہرین کو چوٹیں بھی آئیں۔
جمعہ کی نماز کے بعد کثیر تعداد میں مرد و خواتین جمع ہو گیے اور مظاہرہ کرنے لگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تب تک نہیں ہٹیں گے جب تک کہ یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے اس لیے ہم تیار ہیں۔ اس احتجاج کا ابھی تک کوئی بھی رہنما نہیں ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ کو رابطہ کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح ر ہے کہ 4 روز سے مسلسل یہ احتجاج ہورہا ہے، جس میں ہر روز بڑی تعداد میں احتجاج لوگ شرکت کر رہے ہیں۔مظاہرین کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں ایسے کسی مقام پر احتجاج کی اجازت دی جائے، جہاں ہم مسلسل اپنے احتجاج کو جاری رکھیں، مگر انتظامیہ نے ان کو معقول جواب ابھی تک نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ پورے صوبے دفعہ 144 نافذ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *