منگلور ہریدوار میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا احتجاج 








منگلور سے قاضی توفیق الٰہی کی رپورٹ
منگلور: (ملت ٹائمز) ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ این آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے
دہلی کے شاہین باغ علاقہ کی پر عزم خواتین کی تقلید میں ملک بھر کی خواتین سی اے اے اور این آرسی کے خلاف دھرنا احتجاج اور شانتی مارچ کے ذریعہ اس کا لے قانون کی واپسی اور اس کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کر رہی ہیں ملک کے مختلف شہروں میں خواتین نے اس قانون کے خلاف آواز اٹھا نا شروع کردی ہے اور شاہین باغ سے چلنے والا یہ سلسلہ اب ملک کے طول وعرض میں پھیل چکا ہے
کل گزشتہ بعد نماز جمعہ اتراکھنڈ کے قصبہ “منگلور” کے معروف دینی ادارہ “مدرستہ المومنین منگلور” کے میدان میں جمع ہوکر ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے سی اےاے اور این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کیا اور اس کو واپس کر نے کی مانگ کی مظاہرین نے نو سی اےاے نو این آرسی نواین پی آر کی تختیاں ہاتھوں  میں اٹھائے ہوئے زبردست انقلابی نعریں لگائیں
دو بجے سے شام چار بجے تک چلنے والے اس احتجاج میں تمام خواتین نے عزم کیا کہ حکومت جب تک جب تک اس کالے قانون کی واپسی کو یقینی نہیں بنائے گی ہم احتجاج کرتے رہیں گے اور اس کی مخالفت جاری رہے گی ایک سوال کے جواب میں خواتین نے کہا کہ ہم ہم کوئی بھی قر بانی دینے کے لئے تیار ہیں لیکن سی اے اے کو قبول کر نے  کے لئے تیار نہیں ہیں
احتجاج کی قیادت کرنے والی نشاط انجم ڈاکٹر نیر کاظمی امانیہ کاظمی فریحہ فاروقی وغیرہ نے آئندہ بڑے اور منظم پیمانے پر احتجاج کر نے کے عزم کے ساتھ احتجاج کو ختم کیا


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *