نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)
سپریم کورٹ نربھیا عصمت دری کیس میں موت کی سزا پائے ایک مجرم کے نابالغ ہونے کے دعوے کو ہائی کورٹ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر اس عرضی پر 20 جنوری کو سماعت کرے گا۔دوشی پون گپتا کو دعوی ہے کہ جرم کے وقت وہ نابالغ تھا۔جسٹس آر بھانمت، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ مجرم پون کمار گپتا کی درخواست پر سماعت کرے گی۔گپتا نے اپنی درخواست میں دعوی کیا تھا کہ دسمبر 2012 میں جرم کے وقت وہ نابالغ تھا، جسے ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔اس کے بعد گپتا نے جمعہ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔اس کے ساتھ ہی اس نے حکام کو موت کی سزا پر عمل کو بھی روکنے کی ہدایت دینے کی اپیل ہے۔






