شاہین باغ کی طرز پر ، دربھنگہ میں مسلم خواتین نے سی اے اے – این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج شروع کیا، آج غیر معینہ مدت احتجاج کا پہلا دن
ملک میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف خواتین کی اٹھتی آواز کی گونج دربھنگہ بھی سنی گئیں۔ دربھنگہ کی خواتین نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج شہر میں قلعہ گھاٹ کے قریب ضلعی محرم کمیٹی کے دفتر کے سامنے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا شروع کردیا ہے۔
خواتین نے کہا کہ کسی بھی حکومت میں اتنی جرأت نہیں ہے کہ وہ ہماری گنگا جمونی تہذیب کو ختم کردے اور ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کردے اور یہ بھی کہا کہ اگر اس قانون کو واپس نہیں لیا گیا تو ہزاروں شاہین باغ ہر گلی میں کھڑے ہوجائیں گے۔
تاہم ، ہاتھ میں ترنگے لیے دھرنے پر بیٹھے ہوئے لوگ نہ کسی سیاسی پارٹی سے وابستہ ہیں اور نہ ہی کسی تنظیم سے۔
افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ






