NPR,CAAاور NRC،کے خلاف ململ میں پانچ دنوں سے غیر متعینہ احتجاج جاری

آج ہوگی اے ایم یو ایس یو کے سابق صدر مشکور عثمانی اور جامعہ ملیہ بہادر طالبہ چندارانی کی شرکت
مدھوبنی (ایم این این )
آئین ہند کے تحفظ وبقا اور مرکزی سرکار کے غیر آئینی قانون NRC،NPR ،اورCAAکے خلاف ململ اور اطراف کے خواتین وحضرات سراپا احتجاج ہیں، اور پانچ دنوں سے مودی اینڈ کے خلاف غیر متعینہ احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں، اس دھرنے میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوکر اپنی ناراضگی درج کرارہی ہیں، ململ کا بچہ بچہ انقلابی رنگ میں رنگا ہواہے، چپہ چپہ انقلابی نعروں اور احتجاجی دھنوں سے گونج اٹھا ہے، گاوں اور اطراف کے ©غیر مسلم برادران وطن بھی سی اے اے ، این پی آر اوراین آرسی کے خلاف اس دھرنے میں شامل ہوکر آئین ہند کے تحفظ وبقا کی جنگ میں وہ گانددھیائی سوچ کے ساتھ کھڑاہونے کا پیغام دے رہے ہیں،
روزانہ ہند وستان کے سیکولر دانشوران اور سماجی و قانونی ماہرین بڑی تعداد میں اپنی باتیں مظاہرین کے سامنے رکھ کر ، اس سیاہ بل کے نقصانات او ر اس بل کے پیچھے چھپے فسطائی تنظیم آرایس ایس کے مذموم عزائم سے آگاہ کرنے کا فریضہ انجام دے رے ہیں، اس کے علاوہ سیکولر سیاست دان بھی اس کالے قانون کے خلاف اپنی اپنی رائے رکھ رہے ہیں ،باشندگان ململ کی جانی او ر مالی معاونت سے احتجاج میں دن بہ دن تیزی آرہی ہے۔
یہ جان کرآپ کو خوشی ہوگی کہ آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین سابق صدر اور مشہور و معروف سیاسی ماہر مشکور عثمانی اور جامعہ ملیہ کی بہادر بیٹی چندارانی لوگوں کو خطاب کریں گے ۔
احتجاج میں شریک کئی بڑی عمر کی دادیوں کو بھی سننے کا اتفاق ہو ا، ان کی باتوں سے لگتا ہی نہیں وہ ستر اور اسی کی عمر کو پار کرگرگئی ہیں، ابھی بھی ان کے حوصلے جوان اوران کے جزبات گرم ہیں ۔ اس دھرنے کو کامیاب کرنے میں ململ کے بچے ، بوڑھے ، نوجوان ،اور غیور خواتین ہرطرح سے کوشاں ہیں۔

SHARE