نئی دہلی: (ملت ٹائمز) شاہین باغ کی طرح دلی کے ایک اور علاقہ اندر لوک کے شہزاد باغ میں متنازع شہریت کا قانون اور این آر سی کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ یہ احتجاج اتوار سے شروع ہوا ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کی خواتین اور مرد حضرات بڑے زور و شور کے ساتھ شرکت ہیں ہیں اور غیر معینہ مدت تک اسے جاری رکھنے کا عزم کرچکے ہیں۔ اتوار کو جامعہ اور جے این یو کے بھی کچھ طلبہ لیڈران نے شرکت کی اور عوام کو سی اے اے, این آر سی اور این پی آر کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور اس سے ہونے والے نقصانات سے خواتین و حضرات کو روشناس کرایا۔
واضح رہے کہ صرف دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف f9 مقامات پر پر دن رات لگاتار چار احتجاج جاری ہے ہے جس کی قیادت خواتین کر رہی ہیں۔شاہین باغ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ ۔ مصطفی آباد سلیم پور۔ اور جعفر آباد۔ خوریجی۔ ترکمان گیٹ ۔ رحمان چوک اور اندر لوک
اس کے علاوہ اور پورے ملک میں اس طرح کا احتجاج جاری ہے ۔

Leave a Reply