دہرادون(آئی این ایس انڈیا)
اتراکھنڈ میں ریلوے اسٹیشنوں پر لگے بورڈو میں اردو زبان میں لکھے ناموں کو اب تبدیل کرکے سنسکرت میں کیا جائے گا، سنسکرت ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے۔شمالی ریلوے کے چیف افسر تعلقات عامہ دیپک کمار نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کا یہ قدم ریلوے دستور العمل کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کے اشارے میں ریلوے اسٹیشنوں کا نام ہندی اور انگریزی کے بعد متعلقہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان میں لکھا ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اب پورے اتراکھنڈ میں ریلوے اسٹیشنوں کے سائن بورڈ میں نام ہندی، انگریزی اور اردو کے بجائے ہندی، انگریزی اور سنسکرت میں لکھے جائیں گے۔ افسر نے کہاکہ چونکہ اتراکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان سنسکرت ہے لہذا ریلوے اسٹیشنوں میں اردو میں لکھے ناموں کو بدل کر سنسکرت میں کیا جائے گا۔یہ نام اب بھی اردو میں اس لئے ہیں کیونکہ اس میں سے زیادہ تر نام اس کے بعد کے ہیں جب اتراکھنڈ اریاست کا ہی حصہ تھا۔اتر پردیش کی دوسری سرکاری زبان اردو ہے۔






