سبزی باغ پٹنہ میں شہریت قانون اور این پی آر کے خلاف احتجاج مسلسل نویں دن جاری








پٹنہ سے نور السلام ندوی کی رپورٹ
ملت ٹائمز: سبزی باغ پٹنہ میں آج مسلسل نویں دن بھی احتجاج جاری رہے۔اسے ہر مذہب اور طبقے کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد روز اس کا حصہ بنتی ہے۔سماجی،سیاسی،علمی تحریکی اور مختلف جماعتوں کے ذمہ داران اور سرکردہ لوگوں کی روز شرکت ہو رہی ہے۔یوگندر یادو آج شام پانچ بجے سبزی باغ کے مظاہرہ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کی خامیوں اور کمزوریوں کی نشان دہی کی اور بتایا کہ NPR کا بھی بائکاٹ کرنا ضروری ہے۔یہ NRC کا پہلا زینہ ہے۔جو بھی سرکاری ملازم آپ سے نام پتہ پوچھنے آئے اسے ہر گز کوئ انفارمیشن نہ دیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اندولن ملک اور دستور بچانے کی ہے۔
اپندر بھٹا چاریہ،اپندر کشواہا اور جاوید احمد ایم ایل اے نے بھی مظاہرہ میں شرکت کی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف زوردار تقریر کی۔بھٹا چاریہ نے کہا کہ آسام میں NRC کا جال مسلمانوں کو پھنسانے کے لئے لایا گیا تھا لیکن اس جال میں دوسرے لوگ پھنس گئے۔تو چور دروازے سے CAA لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہار کی حکومت سن لے کہ یہاں NPR نہیں چلے گا۔اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں ہم لوگ حکومت کو گھیریں گے۔آئین میں چھیڑ چھاڑ ہم کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ مذہب اور ذات پات کے نام پر تفریق نہیں ہونے دیں گے۔شاہین باغ کی طرح پورا دیش شاہین باغ بن گیا ہے۔اس قانون کے خلاف پورا دیش ایک جوٹ ہے۔ہم سب مل کر اس کالے قانون کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مودی اور شاہ پر زوردار حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ سن لے کہ گاندھی کے دیش میں ہٹلر شاہی نہیں چلے گی۔اس موقع پر ہم کو چائے ازادی اور انقلاب زندہ باد کے نعرے خوب لگے۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *