مبارک پور: (اعظم گڑھ) شہر کے ریشم نگری مبارک پور واقع بدھ کے روز شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبر دست مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں خواتین، طالبات معصوم بچے موجود رہے۔
یہ مظاہرہ امن سانتی کے ساتھ نکلا گیا۔یو پی میں ایک اور شاہین باغ دیکھنے کو ملا
مظاہرے میں بی ایس پی کے ایم ایل اے شاہ عالم عرب گڈو جمالی ، مولانا طاہر مدنی ، ایس پی ضلع صدر حوولدار یادو ، ثنا پروین پردھان ، پپو ملک اور ، مرزا شین عالم بیگ ، وغیرہ رہنماؤں نے بھی خواتین کی حوصلہ افزائی کر انکے جوش و جذبہ میں اضافہ پیدا کیا
اعظم گڑھ و مئو ضلع کے مختلف علاقوں میں لگ بھگ مہینوں سے دعاؤں کے سلسلہ جاری ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق مبارک پور کے حیدر آباد کے کپورہ شاہ کی باغ میں مسلم خواتین ، طلبہ و طلبات سمیت بچوں نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرے کر حکومت مخالف نعرے بازی کی اور احتجاجی دھرنا دیا۔
خواتین حضرات نے کہا کہ ہندو مسلم سیکھ عیسائی آپس میں سب بھائی بھائی،
ہم لیکر رہینگے آزادی ، ہے جان سے پیاری آزادی
انقلاب زندہ آباد
ہندوستان زندہ آباد
جیسے نعروں سے مبارک پور کی گلیاں گونج اٹھیں
ثنا پروین پردھان نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت صرف ہم لوگوں کو بد نام کر رہی ہے۔
پانچ پانچ سو روپے کا الزام لگانے والے بی جے پی کے جھوٹے نیتا سے کہا کہ ہم لوگ پیسوں پے بکنے والے نہیں ہے۔
اور شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کی نا زیبا بیان بازی پر کڑی تنقید کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔
70 سالہ خاتون حلیمہ نے کہا کہ جب مودی بولتے ہیں تو ہماری صحت خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے ، یہ غریب عوام کو پریشان کررہی ہے ، ہم اور میرے گھر والے یہاں پیدا ہوئے ہیں اور ہم یہیں مریں گے ۔
اس موقع پر شبلی کالج کی طالبہ نبہ انصاری سمیت نیلوفر جاوید ، ماہ ناز انصاری ، شکیلہ ، انوری بانو ، ثناء ، آفرین ،
ثمرہ خاتون, وریشا خاتون, اُمُّ الخیر, شازیہ شاہین, بشمول ہزاروں خواتین و بچے موجود رہے۔
سیکیورٹی کی کمان پولیس چوکی انچارج کمل نیں دوبے و تحصیلدار صدر پون کمار سنگھ اور ریونیو انسپکٹر ونئے سنگھ کی کی زیرِ نگرانی میں پولیس پی اے سی اور خواتین پولیس کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔

Leave a Reply