سی اے اے – اےن آرسی کے درمیان خطرناک رشتے پورا ملک ’شاہین باغ‘ بن رہا ہے : نندتا داس

جے پور (آئی این ایس انڈیا)
جے پور ادبی فیسٹیول -2020 میں اداکارہ نندتا داس نے صحافیوں سے بات چیت میں کھل کر سی اے اے اور اےن آرسی کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا دونوں قوانین میں ایک انتہائی خطرناک رشتہ ہے، یہ ایک ایسا قانون ہے، جس کے ذریعہ آپ سے بھارتی ہونے کا ثبوت مانگا جا رہا ہے. ملک میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، جب مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ دہلی کی طرح شاہین باغ ہر جگہ بن رہے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری اتنی بڑھ گئی ہے، جو پہلی کبھی نہیں تھی۔ اقتصادی حالت میں بدتر ہوتے جا رہے ہےں۔انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا کے لوگ بھی پہلی بار اس طرح کے قانون کے خلاف بولنے لگے ہیں، سب کو بولنے کا حق ہے۔نصیرالدین شاہ اور انوپم کھیر کے درمیان بیان دینے سے بچتی نظر آئیں نندتا نے کہا چیخنے چلانے سے کوئی کام نہیں ہوگا، میں اپنی بات کہوں گی ، جو مجھے بولنے کی آزادی ہے۔ یہ پیغام دینے کا وقت نہیں بلکہ سوچنے کا وقت ہے کہ کس طرح کا سماج چاہتے ہیں۔آج منٹو ہوتے تو شاید وہ بھی دکھی ہوتے۔ 70 سال بعد بھی ہمیں ویسے ہی بانٹنے کی کوشش کی گئی تھی ۔نندتا داس نے کہا ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اگر اختلافات بھی ہےں تو اختلاف کے لئے بھی اتفاق ہونا چاہئے، اس پر کوئی بحث نہیں کرنی چاہیے ۔ نندتا داس نے کہا یہ سوچنے کا وقت ہے کہ آپ کس طرح کا سماج چاہتے ہیں، میں 9 سال کے بچے کی ماں ہوں، میں اس کے لئے کس طرح کا سماج چھوڑ کر جانا چاہتی ہوں، یہ میرے لیے اہم سوال ہے۔ یہ آپ دوسروں پر نہیں بلکہ آپ خودکو دیکھیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ اگر ہم اس کو ایک حساس سماج، دنیا اور ماحول وراثت میں دینا چاہتے ہیں تو اس کےخلاف ہمیں ضرور آواز اٹھانی پڑے گی۔