شاہین باغ کی دبنگ دادیوں نے لہرا یا پرچم ،۱۵۰ فٹ اونچا دکھا شاہین باغ میں لہراتا ہوا پرچم، اس موقع سے لوگوں میں دکھا زبردست جوش
نئی دہلی:سی اے اے ،ای آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں مسلسل احتجاج ہو رہا ہے ۔تقریباً ۴۰ دن ہو نے کو ہے اور لوگ اب بھی پورے زور و شور کے ساتھ وہاں ڈٹے ہوئے ہیں واضح ہو کہ شاہین باغ کے اس احتجاج کووہاں کی خواتین لیڈ کر رہیں ہیں وہاں ہر روز لاکھوں لوگوں کا ہجوم دیکھا جاتا ہے اسی کا نتیجة ہے کہ آج دہلی ۱۲ سے زیادہ شاہین باغ پیدا ہو گئے ہیں بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے ہر شہر شاہین باغ اور طرح کا نعرہ بھی بلند ہو رہا ہے اور خواتین کا کہنا ہے کہ ہم اس احتجاج کو اس وقت جاری رکھیں گے جب تک یہ کالا قانون واپس نہ لیا جاتا ہے کیونکہ یہ قانون ہندوستان کے آئین کے خلاف ہے اور ہم آئین کی حفاظت کے لئے آخری سانس تک لڑیں گے ۔
یوم جمہوریہ کے موقع سے آج شاہین باغ میں ۱۵۰ فٹ اونچا جھنڈا لہرایا گیا اس احتجاج میں دبنگ دادیوں کے نام سے تین عمر دراز بہت مشہور ہوئیں ان تینوں دادیوں نے پرچم کشائی میں نمایاں کردار ادا کیا ،لاکھو ں کی تعداد میں وہاں بھیڑ موجود تھی مرد، عورتیںبچے ،جوان اور بوڑھے اور تمام کے ہاتھوں میں لہراتا ہوا ترنگا تھا ،لوگوں نے اپنے رخسار پر بھی ترنگے کا رنگ چڑھایا ہوا تھا ۔






