ہر شہر شاہین باغ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ممبئی کی خواتین نے بھی شاہین باغ کے طرز پر ممبئی کے شاہراہ مور لینڈپر سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے احتجاج شروع کردیا ہے
ممبئی :سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے بلکہ ملک کے باہر بھی اس قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے اور جگہ جگہ شاہین باغ بن رہا ہے بلکہ ایک نعرہ یہ بھی ہے ہر شہر شاہین باغ اور جہاں جہاں اس طرح کے احتجاج ہو رہے ہیں ان تمام کے نام شاہین باغ ہی رکھے گئے ہیں ابھی ملک بھرمیں 150سے زائد شاہین باغ پیدا ہو گئے ہیں اور ہر جگہ اس احتجاج کو خواتین ہی لیڈ کر رہی ہیں۔ اب ممبئی کے شاہراہ مور لینڈپر بھی شاہین باغ کے طرز پرخواتین نے کل رات سے احتجاج شروع کر دیا ہے ،خواتین کا جم غفیر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اس احتجاج میں عورتیں نمایاں کردار کا مظاہرہ کیا ہے وہ اپنے بچوں کے ساتھ وہاں ڈٹے ہوئیں ہیںان تمام کا کہنا ہے کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں جاتا ہم یہاں سے نہیںہٹنے والے ہیں کیونکہ یہ قانون ہمارے آئین کے خلاف ہے ۔






