شاہین باغ میں پستول لے کر پہنچا تھا ایک مشتبہ شخص مظاہرین نے پیٹ پیٹ کر بھگایا

نئی دہلی (ایم این این )
دہلی کے شاہین باغ میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ اس درمیان مظاہرین کے درمیان ایک مشتبہ شخص پستول لے کر پہنچ گیا۔ کسی کی نظر اس کے پستول پر پڑ گئی اور پھر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ لیکن مظاہرین نے اس شخص کی پکڑ کر پٹائی کر دی اور وہاں سے بھگا دیا۔ دہلی پولس ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع خبر رساں ادارہ اے این آئی نے دی ہے۔

مشتبہ شخص کے بارے میں کہاجارہاہے کہ پولس نے اسے بھیجا تھا کچھ لوگوں کا کہناہے کہ یہ شخص بندوق کی نوک پر خواتین کو یہاں سے جانے کی دھمکی دے رہاتھا ۔