
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو جھوٹا بتانے اور “پارٹی مخالف سرگرمیوں” میں ملوث ہونے پر جے ڈی (یو) نے نائب صدر پرشانت کشور کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ یہ بات پرشانت کشور کا بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی (یو) کے سربراہ نتیش کمار پر جھوٹ بولنے کا الزام لگانے کے بعد سامنے آئی ہے جب کمار نے دعوی کیا تھا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں کشور کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے کہا تھا۔ کشور CAA کے لئے جے ڈی (یو) کی حمایت پر تنقید کرتے رہے ہیں ۔جے ڈی یو نے پرشانت کشور کے ساتھ ساتھ پون ورما کو بھی پورٹی سے نکال دیا ہے ۔حال کے کئی دنوں سے پرشانت کشور اور نتیش کمار کے درمیان زبانی جنگ جاری تھی۔یہ پورا معاملہ اس وقت طول پکڑلیا جب نتش کمار نے کہا کہ میں نے پرشانت کشور کو امت شاہ کے کہنے کے بعد پارٹی میں شامل کیا تھا اس تعلق سے بھی ٹویٹر وار چلا اور پرشانت کشور نے نتیش کمار کوجھوٹا بتایا تھا اور کہا تھا کہ مجھے جے ڈی یو میں کیوں اور کیسے لے کر آئے اس بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔





