نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ کے سامنے احتجاج کررہے طلبہ پر پولس کی موجودگی میں آج فائرنگ کا واقعہ سامنے آیاہے ۔ ملت ٹائمز کو ملی جانکاری کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ آج 30جنوری کو مہاتماگاندھی کے یوم شہادت پر راج گھاٹ تک مارچ کرنا چاہ رہے تھے تاہم پولس نے سیکوریٹی کے پیش نظر اجازت نہیں دی اسی دوران ایک نوجوان ریوالور لہراتا ہواسامنے آیا اور جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے فائرنگ کی اور کہا یہ لو آزادی ۔ فائرنگ میں میں صدام عالم نام کا ایک طالب علم زخمی ہے جسے ہسپتال لے جایاگیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے نوجوان کا نام گوپال ہے جسے پولس نے گرفتار کرلیاہے ۔
میڈیا اور پولس اہلکار بڑی تعداد میں وہاں موجو د ہیں ۔






