الیکشن کمیشن کی ٹیم پھر پہنچی شاہین باغ،صورتحال کالیا جائزہ

نئی دہلی :دہلی کے شاہین باغ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کی تین رکنی ٹیم اتوار کے روز وہاں پہنچی۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم نے صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہلی میں 8 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ شاہین باغ میں تقریبا 50 دن سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ادھر شاہین باغ کے علاقے میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن کی 3 رکنی ٹیم اتوار کی صبح شاہین باغ پہنچی۔ ٹیم نے مقامی حکام سے بات کی اور پولنگ بوتھ کے بارے میں استفسار کیا اور سیکیورٹی سے متعلق امور کے بارے میں بات کی۔
جمعہ کو بھی الیکشن کمیشن کی ٹیم انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے شاہین باغ پہنچی تھی ۔ دہلی کے چیف انتخابی افسر رنبیر سنگھ نے پولیس تحفظ میں شاہین باغ میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔