جامعہ نگر میں آدھی رات کو سلسلہ وار تین حملہ ۔ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں پولس اب تک ناکام

گذشتہ 72 گھنٹہ کے درمیان فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ 30جنوری کو رام بھگت گوپال نے جامعہ میں فائرنگ کی تھی ۔ یکم فروری کو کپل گجر نے شاہین باغ میں فائرنگ کی تھی اور دو فروری کی رات میں سلسلہ وار تین حملہ ہوا ۔علاوہ ازیں ہفتہ کو ہی دہلی کی جامع مسجد میں بھی بھیڑ نے دو لوگوں کو مشتبہ حالت میں پکڑا تھا
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جامعہ نگر میں گذشتہ آدھی رات کو دو گھنٹہ کے دوران لگاتاتقریبا تین حملہ ہوا ۔ ایک حملہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب فائرنگ کا ہوا ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق آدھی رات کے قریب اسکوٹی پر دو شخص آئے اور انہوں نے جامعہ میں فائرنگ کی، وہاں موجود لوگوں کے مطابق لال رنگ کی اسکوٹی پر آئے ان لوگوں نے ہوا میں فائرنگ کی اور بھاگ گئے، بھیڑ نے ان کی اسکوٹی کا نمبر نوٹ کر لیا اور پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ یہ واقعہ جامعہ کے گیٹ نمبر 5 اور گیٹ نمبر 7 کے درمیان پیش آیا۔
دوسرا واقعہ بھی اسی جگہ ایک گھنٹہ بعد پیش آیا جب ایک بولور و گاڑی پولس بریکیڈ توڑتے ہوئے وہاں موجود مظاہرین کور وندنے کی کوشش کی ۔ طلبہ نے انہیں روکاتو گاڑی کو بیک کرتے ہوئے بھی روندنے کی کوشش ہوئی جس کے بعد گاڑی میں سوار چار افراد فرار ہوگئے جبکہ ڈرائیور اور ایک شخص کو طلبہ نے پکڑ کر پولس کے حوالے کردیا ۔ یہ گاڑی ہریانہ نمبر کی تھی ۔
اس کے ایک گھنٹہ بعد بٹلہ ہاﺅس کے مرادی روڈ پر فائرنگ ہوئی۔ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق مرادی روڈ پر تقریبا رات کے ڈیڑھ بجے ایک فائرنگ ہوئی ۔یہ اطلاع ملت ٹائمز کو براہ راست ان لوگوں نے دی ہے جنہوں نے مرادری روڈ پر فائرنگ کی آواز سنی فائرنگ کے بعد حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش ہوئی لیکن کامیابی نہیں ملی ۔ یہ تینوں واقعہ گذشتہ شب تین گھنٹہ کے دوران پیش آیاتاہم کسی طرح کا کوئی بھی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ 72 گھنٹہ کے درمیان فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔ 30جنوری کو رام بھگت گوپال نے جامعہ میں فائرنگ کی تھی ۔ یکم فروری کو کپل گجر نے شاہین باغ میں فائرنگ کی تھی اور دو فروری کی رات میں سلسلہ وار تین حملہ ہوا ۔علاوہ ازیں ہفتہ کو ہی دہلی کی جامع مسجد میں بھی بھیڑ نے دو لوگوں کو مشتبہ حالت میں پکڑا تھا جن کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا تھا۔
دیر رات تک جامعہ نگر تھانہ کے باہر احتجاج کیا گیا جس کے پولس نے ایف آئی آر درج کی تاہم اب تک حملہ آوار کا سراغ نہیں لگ سکاہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے سے بھی بائک سوار حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ 50 روز سے رات دن احتجاج پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ یہ مظاہرہ نہ صرف عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے بلکہ ملک کے کئی حصوں میں شاہین باغ بن چکے ہیں جہاں خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اس کو مرکزی انتخابی مدا بھی بنا لیا ہے ۔

SHARE