بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے ایک بارپھر تنازعات میں ہیں۔ اس بار کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اننت ہیگڑے کا بیان تنازعہ کی وجہ بن گیا۔ اننت ہیگڑے نے بابائے قوم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس آزادی جدوجہد کی قیادت کی وہ حقیقی تحریک نہیں تھی۔ ہیگڈے کے اس بیان نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور بی جے پی بیک فوٹ پر نظر آرہی ہے۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق پارٹی ہیگڈے کے بیان سے متفق نہیں ہے اور ہیگڈے سے غیر مشروط معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ اننت ہیگڑے نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کا ڈرامہ انگریزوں کی رضامندی سے نکالا گیا تھا۔ پولیس نے ان نام نہاد رہنماو¿ں میں سے ایک بار بھی نہیں پیٹا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حمایت کرنے والے کہتے ہیں کہ ہندوستان کو آزادی ، قربانی اور ستیہ گرہ مل گئی۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔ ستیہ گرہ کی وجہ سے انگریزوں نے ملک نہیں چھوڑا۔






