اترپردیش:سی اے اے ،این آر سی اور ایں پی آر کے خلاف پورے ملک احتجاج جاری ہے۔ اس احتجاج کو اکثر جگہ خواتین ہی لیڈ کر رہی ہیں اور ہر جگہ اس احتجاج کا نام شاہین باغ ہی رکھا گیا ہے غور طلب ہے سب سے پہلے اس تحریک کا آغاز دہلی کے شاہین باغ سے ہوا اور آج پورے ملک میں 150سے زائد شاہین باغ پیدا ہو گئے ہیں۔اسی طرز پر یوپی کے سنبھل میں احتجاج جاری ہے اور اس احتجاج میں مشہور سماجی کارکن سائما خان بھی دہلی سے سفر کر کے سنبھل پہونچی اور وہاںکے احتجاج میںشامل لوگوں سے روبرو ہوئی ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب ایک ہیں ہندو،مسلم سکھ ،عیسائی تمام مذہب کے لوگ ہیں حکومت ہمیں اس کالے قانون کے ذریعہ بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہم لوگ ایک ساتھ کھڑے ہیں اور اس کالے قانون کی مخالفت کر تے ہیں کیونکہ یہ قانون ہمارے ملک کے آئین کے خلاف ہے اور ہم اپنے ملک کے آئین پر کسی طرح آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
![IMG-20200203-WA0046~2[1]](https://urdu.millattimes.com/wp-content/uploads/2020/02/IMG-20200203-WA004621.jpg)





