جامعہ احتجاج: گولی مارو جیسے نعرے لگاتے ہوئے شرپسندوں نے ایک بار پھر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی

نئی دہلی (ملت ٹائمز)جامعہ میں ایک بار پھر ماحول ہوا گرم ، جامعہ کے گیٹ نمبر پانچ میں کچھ لوگ زبردستی گھس گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ بڑی تعدادمیں پہنچے لوگوںنے جامعہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
بھیڑ نے گولی مارو غداروںجیسے نعرے لگاتے ہوئے جامعہ میں ہو رہے احتجاج کی طرف بڑھنے کوشش کی ۔ اگرچہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں سے بات چیت کی کوشش کی ۔ شہریوں اور پولیس کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
جامعہ علاقے میں کئی دن سے ماحول گرم ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار کی رات دوبارہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ یہ فایرنگ جامعہ کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوا۔
رات کے فائرنگ کی خبر ملتے ہی بھیڑ جمع ہو گئی اور زور وشور کے ساتھ احتجاج ہوا اور جاری ہے۔ جامعہ نگر کے ایس ایچ او نے واقعہ کا جائزہ لیا۔ اس علاقے میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔