نئی دہلی(ملت ٹائمز): پولیس نے بدھ کی صبح دہلی کے شاہین باغ علاقے سے برقعہ پہننے والی ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے، کیونکہ دھرنے پر اس خاتون کی موجودگی کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کر رہی خواتین کو خدشہ لاحق ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق ، برقعہ پہننے والی اس خاتون (جس کی شناخت گنجا کپور کے نام سے ہوئی ہے )پر لوگوں کو شک ہواکیونکہ وہ ‘بہت سارے سوالات پوچھ رہی تھی’۔ کچھ مظاہرین نے اصرار کیا کہ خاتون کی تلاش لی جائے ، جس میں اس کے پاس سے ایک خفیہ کیمرہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ، اور اس عورت کو بہت سی خواتین نے پکڑ لیا۔ بعدازاں پولیس احتجاج کی جگہ پر آئی اور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔
خود کو یوٹیوب چینل ‘رائٹ نیریٹو’ کا ڈائریکٹر بتانے والی گنجا کپور کو، وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں ہیں۔ جب صحافیوں کے ذریعے وہاں کیمرے لانے کی وجہ پوچھی گئی تو گنجا نے جواب دیا ، “یہ میڈیا کا ‘ہوٹ مومنٹ ‘ نہیں ہے … جاؤیہاں سے ..
اس سے پہلے گنجا کپور کو نیوز 18 چینل پر آڈینس کے طور پر بھی دیکھا گیا ہے اور ساتھ ہی جے این یو کے موجودہ وائس چانسلر کے ساتھ گفت وشنید میں دیکھا گیا ہے یاد رہے کہ یہ یو ٹییوبر بھی ہیں ۔