تمام چینلوں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت ۔ بی جے پی کی بدترین شکست

شام 6 بجے تک 54 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی جا چکی ہے۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ اب ختم ہو چکی ہے لیکن جو لوگ قطاروں میں لگے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق ہوگا
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شام کے ساڑھے چھ بجتے ہی تمام چینلوں نے اپنا ایگزٹ پول جاری کردیاہے جس میں عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت ہے جبکہ بی جے پی کی بدترین شکست ہورہی ہے ۔ کانگریس کا بھی صفایاہے ۔ ایک دو چینل نے چار سیٹ کانگریس کو دیاہے بقیہ سبھی چینلوں نے کانگریس کو زیرو بتایاہے ۔مجموعی طور پر 54 سیٹیں عام آدمی پارٹی کو مل رہی ہے جبکہ بی جے پی کو 15 سیٹیں مل رہی ہیں ۔ دہلی میں سرکار بنانے کیلئے 36 سیٹیں مطلوب ہوتی ہیں ۔
واضح رہے کہ آج صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام ساڑھے بجے تک عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔تفصیلات کے مطابق شام 6 بجے تک 54 فیصد سے زیادہ پولنگ درج کی جا چکی ہے۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ اب ختم ہو چکی ہے لیکن جو لوگ قطاروں میں لگے ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا حق ہوگا۔

SHARE