تعلیمی ترقی میں فاصلاتی نظام تعلیم کا اہم کردار،جامعہ جلدکر ے گا آن لائن تعلیمی سسٹم کا آغاز

”موجودہ دور میں فاصلاتی نظام تعلیم : چیلنجز اور مواقع“ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کا اظہار خیال
نئی دہلی(ملت ٹائمز)
تعلیمی ترقی میں فاصلاتی نظام تعلیم کا اہم کردار ہے ، جامعہ ملیہ کاسنٹرفا ر ڈسٹنس اس جانب پوری طرح سے کوشش کررہا ہے اس کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ جلدہی معیاری آن لائن تعلیمی سسٹم کا آغاز کرے گا ان خیالات کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر صاحبہ نے دو روزہ کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کے سو سال مکمل ہونے پر جامعہ میں مختلف تقریبات منعقد کئے گئے اسی کے تحت آج سنٹر فار ڈسٹن س اٰینڈ اوپن لرننگ کے زیر اہتمام یہ قومی کانفرنس منعقد ہوئی ہے ۔”موجودہ دور میں فاصلاتی نظام تعلیم : چیلنجز اور مواقع“ کے عنوان سے منعقد کانفرنس کے افتتاحی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ جامعہ سی ڈول (سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ)کی جانب سے ماہانہ لیکچر سیریز ،قومی کانفرنس اور ا¾ٓئندہ ماہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادعمل میں لاناقابل ستائش ہے، انہوں نے کہا جامعہ سی ڈول کی جانب سے اب جرنل کی شروعات بھی ہونی ہے اور یہ سب کچھ جامعہ کے سی ڈول کونمایاکرتاہے ۔ اس کانفرنس میں سابق وائس چانسلر مولانا آزاداردو یونیورسیٹی حیدر آباد پروفیسر محمد میاں نے مشورہ دیا کہ آن لائن ایجوکیشن اور آن لائن داخلہ کو عام کرنا چاہئے ،انہوں نے آن لائن سسٹم کی اہمیت اور افادیت کو واضح کیا۔سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ ،جامعہ ملیہ کے ڈائریکٹر اکیڈمک پروفیسر احرار حسین نے کہا کہ جامعہ سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ میں آئندہ تعلیمی سیشن سے داخلہ آن لائن ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم آن لائن تعلیمی سسٹم پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر بھی بہت جلد عمل آوری ہوگی ،پروفیسر احرارحسین نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کااستقبال کیا۔سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ ،جامعہ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر آر پی بہوگنا نے سا بق وائس چانسلر مولانا آزاداردو یونیورسیٹی حیدر آباد پروفیسر محمد میاں کا استقبال کیا اور کلمات تشکر ادا کئے۔ سنٹر فار ڈسٹنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر موہن سنگھ نے موضوع کی وضاحت پیش کی ۔ نظامت زرمینہ اسرار اور ندا اقبال نے کئے، پلینری سیشن میں سابق ایگژکیٹیو ڈائریکٹر اسکول آف اوپن لرننگ دہلی یونیورسیٹی ایچ سی پوکھریال نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ اکیسویں صدی میں آن لائن سسٹم کی ضرورت اور افادیت بہت زیادہ ہے ایسے میں آن لائن تعلیم کو عام کرنا چاہئے ۔ مقالات کے پہلے سیشن کی صدارت پروفیسر مسعو د پرویز دوسرے سیشن کی صدارت ڈاکٹر رام میہر اور تیسرے سیشن کی صدارت پروفیسر شاہد اختر نے کی اور ڈاکٹر اروند کمار ،ڈاکٹر عبداللہ چشتی اور ڈاکٹر محمد کرار احمد نے کو چیئر کیا ۔مقالات کے ان تینوں سیشن میں تقریبا بیس مقالے پڑھے گئے اور کچھ ورچوئل مقالے بھی پیش کئے گئے ، اس موقع پر کثیر تعداد میں شرکا نے شرکت کی۔

SHARE