اوکھلا کی تصویر بدلی ۔پانچویں راﺅنڈ میں امانت اللہ خان 22000 ووٹوں سے آگے

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
اوکھلا اسمبلی حلقہ کی تصویر اب بدلنی شروع ہوگئی ہے اور عام آدمی پارٹی کے امیدار امانت اللہ خان 22000 ووٹوں سے پانچویں راﺅنڈ میں آگے ہوگئے ہیں ۔شروع میں بی جے پی امیدوار برہم سنگھ آگے چل رہے تھے جس کی بنیاد پر تشویش کی لہردور گئی تھی ۔یہاں عآپ اور بی جے پی کے علاوہ کانگریس سے سابق ایم ایل اے پرویز ہاشمی بھی امیدوار تھے ،جبکہ ایس ڈی پی آئی سے ڈاکٹر تسلیم رحمانی لڑرہے تھے۔
دہلی کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے اور سبھی سیٹوں کا رجحان بھی برآمد ہو گیا ہے۔ عآپ امیدوار 50 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں جب کہ بی جے پی امیدوار20 سیٹوں پر آگے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو کیجریوال ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری کا 48 سیٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔