بی جے پی اب صرف 6 سیٹوں پر آگے ۔ عام آدمی پارٹی کی شاندار باشاہت برقرار

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار بادشاہت برقرار ہے اور اب تک 64 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے ۔ فی الحال بی جے پی 6 سیٹوں پر آگے ہے اور امکان ہے آئندہ مزید کم ہوجائے ۔ شروع میں بی جے پی 20 سیٹوں تک سبقت میں پہونچ گئی تھی تاہم اب تعداد کم ہورہی ہے اور 6 سیٹوں پر محدود ہوگئی ہے ۔
2015 کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی 67 سیٹوں پر جیت ہوئی تھی جبکہ بی جے پی کو صرف تین سیٹ ملی تھی ۔ دہلی میں اسمبلی کی کل 70 سیٹیں ہیں ۔