امانت اللہ خان کاپہلا ردعمل ۔ ”دہلی کے عوام نے آج بی جے پی اور امت شاہ کو کرنٹ لگانے کا کام کیا

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
امانت اللہ خان اب تک ایک لاکھ 20 ہزاروں ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ان کے حریف برہم سنگھ 40 ہزارووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ امانت اللہ خان کی شاندار جیت اب یقینی ہوچکی ہے اس دوران انہوں انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر زبردست حملہ کیا ہے ۔ اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہاکہ ”دہلی کی عوام نے آج بی جے پی اور امت شاہ کو کرنٹ لگانے کا کام کیا ہے، یہ کام کی جیت ہوئی ہے اور نفرت کی شکست۔ میں نے نہیں، عوام نے ریکارڈ (سبقت کا فرق) توڑا ہے۔واضح رہے کہ اوکھلا سیٹ پر کانگریس امیدوار پرویز ہاشمی کو اب تک صرف 4 ہزارو وٹ ملاہے ۔