جامعہ سے نوئیڈاجانے والی سڑک 70 دنوں بعد آج کھول دی گئی ۔ کالندی کنج روڈ پر احتجاج بدستور جاری

یہ سڑک نونمبر روڈ سے گزر کرے نوئیڈا جاتی ہے اور یہیں پر نو نمبر پارک بھی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ مظاہرین نے آج نو نمبر روڈ سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو کھول دیا ہے ۔ یہ راستہ جامعہ نگر کونوئیڈا سے جوڑتاہے ۔ کالندی کنج روڈ پر جب پر وٹیسٹ شروع ہواتو دونوں روڈ کے ساتھ اس روڈ کو بھی بند کردیاگیاتھا اور گذشتہ ستردنوں سے یہ سڑک بھی بند تھی تاہم اب یہ سڑک کھول د ی گئی ہے جس کی وجہ سے جامعہ نگر سے نوئیڈا جانے والوں کو اب پریشانی نہیں ہوگی تاہم کالندی کنج کی دونوں سڑکیں بدستور بند ہے ۔ کالندی کنج پر دوطرفہ راستہ ہے جس میں سے ایک پر پروٹیسٹ ہورہاہے جبکہ دوسراطرف بھی بند ہے اور اس پر انڈیا گیٹ اور بھارت کا نقشہ بناہواہے ۔ سپریم کورٹ کے مذاکرات کاروں نے ایک طرف کو کھولنے کی اپیل کی تھی لیکن مظاہرین نے اسے نہیں مانا تاہم اس دوران مظاہرین نے آج جامعہ نگر سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو کھول دیا ۔ یہ سڑک نونمبر روڈ سے گزر کرے نوئیڈا جاتی ہے اور یہیں پر نو نمبر پارک بھی ہے ۔

SHARE