پروفیسر محسن عثمانی آٹھویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ سے سرفراز

ایوارڈ کا مقصد خدمات کی ستائش قدر اور حوصلہ افزائی ہے اور یہ پیغام ہے کہ نئی نسل میں جذبہ اور امنگ پیدا ہے اور مستقبل میں وہ نمایاں کارنامہ انجام دینے کا جذبہ اور شوق اپنے اندر پیدا کریں
نئی دہلی۔22فروری2020 (پریس ریلیز)
آٹھواں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ پروفیسر محسن عثمانی ندوی کو ان کی گراں قدر خدمات کی بنیاد پر آج 22فروری بروز ہفتہ کو ایک تقریب کے دوران پیش کیاگیا ۔تفویض ایوارڈ کا یہ پروگرام جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سی آئی ٹی بلڈنگ کے ایف ٹی کے ہال میں منعقد ہوا۔
پروفیسر محسن عثمانی ندوی معروف دانشور ،محقق اور مصنف ہیں ۔ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں ۔ جے این یو میں اسسٹنٹ پروفیسر رہ چکے ہیں ، دارالعلوم ندوة العلماءاور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی گورننگ کونسل کے ممبر ہیں ۔ تعلیمی ، تصنیفی اور فکری میدان میں ان کی گراں قدر خدمات ہے جس کی بنیاد پر آئی او ایس کی ایوارڈ کمیٹی نے آٹھویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ کیلئے پروفیسر محسن عثمانی ندوی کا انتخاب کیاتھا ۔
آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ میں سپاس نامہ ، ایک لاکھ روپے کا چیک اور ایک ٹرافی پیش کیا گیا ۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے نائب صدر مولانا جلال الدین عمری نے سپاس نامہ پیش کیا ۔ آئی او ایس کے سکریٹری جنرل پروفیسر زیڈ ایم خان نے چیک پیش کیا جبکہ آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مومینٹوپیش کیاگیا ۔ اس موقع پر پروفیسر محسن عثمانی کی شخصیت اور خدمات پر بنی ایک ڈوکومینٹری فلم بھی ریلیز کی گئی ۔
مولانا جلال الدین عمری نے ایوارڈ کے سلسلہ کی ستائش کرتے ہوئے اسے آئی او ایس کا تاریخی اور نمایاں کارنامہ بتایا۔ ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ ایوارڈ کا مقصد خدمات کی ستائش قدر اور حوصلہ افزائی ہے اور یہ پیغام ہے کہ نئی نسل میں جذبہ اور امنگ پیدا ہے اور مستقبل میں وہ نمایاں کارنامہ انجام دینے کا جذبہ اور شوق اپنے اندر پیدا کریں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ایوارڈ درج ذیل شخصیات اور افراد کو مل چکاہے ۔جسٹس اے ایم احمدی ۔امارت شرعیہ پھلواری پٹنہ ۔ ڈاکٹر اخلاق الرحمن قدوائی ۔ پروفیسر بی ۔شیخ ۔ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی ۔ جناب اے جے نورانی ۔ پروفیسر اختر الواسع ۔
2007 میں ہندوستان کے مشہور تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ۔اس ایوارڈ کا بنیادی مقصد قانون ، صحافت ، سائنس ، ٹیکنالوجی ،ادب اور دیگر علوم میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کی قدر کرنا ہے تاکہ نئی نسل کو حوصلہ ملے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں میں مہارت حاصل کرنے اور اپنے فن میں ممتاز بننے کا شوق اور جذبہ پیدا ہوسکے ۔تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا جبکہ پروفیسر اشتیاق احمدکلمات تشکر پیش کیا ۔ تقریب ایوارڈ میں مولانا انیس الرحمن قاسمی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل ۔سینئر صحافی اے یو آصف ۔ پروفیسر ایوب احمد ندوی ۔پروفیسر حسینہ حاشیہ ۔ڈاکٹر پرویز میاں سمیت متعدد اہم شخصیا ت نے شرکت کی ۔