دہلی کے مسلم علاقوں میں حملہ ابھی تک جاری ہے ۔ تازہ خبر یہ ہے کہ مصطفی آباد میں مسلم محلوں کی دکانیں جلائی جارہی ہے ۔ دوپہر ایک بجے کراول نگر میں مسجدکو آگ لگادی گئی تھی
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے گونڈہ چوک ۔ مصطفی آباد ۔ کردم پوری سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کو ہسپتال لیجانا مشکل ہوچکاہے ۔ دنگائی چاروں طرف موجود ہے اور ایمبولینس کو پہونچنے نہیں دے رہے ہیں ۔ گونڈہ چوک سے حاجی اشرف نے ملت ٹائمز کو فون کرکے بتایاکہ بہار کے سیتامڑھی ضلع سے تعلق رکھنے والے برکت علی کو کل رات بھگو ادہشت گردوں کی گولی لگ گئی اور انہیں ہسپتال لیجانا ضرروی ہے لیکن ایمبولینس کو یہاں تک پہونچنے نہیں دیاجارہاہے ۔ چاروں طرف سے راستے بند ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ایک گھر سے فائرنگ ہوئی جس میں برکت علی کو گولی لگ گئی ۔ مقام ڈاکٹروں نے کہاکہ ہم گولی نہیں نکال سکتے ہیں ۔ گنگار ام یا کسی بڑے ہسپتال میں لیجانا ہوگا ۔ انہوںنے ایمبولینس کو فون کیا ۔ لیکن باہر سڑک پر کھڑے غنڈوں اور دہشت گردوں نے ایمبولینس کو اندر جانے سے روک دیا اور پتھراﺅ کرکے واپس بھیج دیا ۔ عثمان پور کی طرف سے زخمی شخص کو ہسپتال لیجانے کی کوشش ہوئی لیکن ادھر سے بھی پولس نے جانے نہیں دیا ۔برکت کا علی کا تعلق سیتامڑھی ضلع کے کنہواں گاﺅں سے ہے وہ گونڈہ چوک میں روزگار سے وابستہ تھے ۔
واضح رہے کہ دہلی کے مسلم علاقوں میں حملہ ابھی تک جاری ہے ۔ تازہ خبر یہ ہے کہ مصطفی آباد میں مسلم محلوں کی دکانیں جلائی جارہی ہے ۔ دوپہر ایک بجے کراول نگر میں مسجدکو آگ لگادی گئی تھی ۔کبیر نگر ، کردم پوری اور چاند باغ میں بھی غنڈ ہ گردی ابھی تک نہیں رک سکی ہے ۔30 گھنٹہ تک گزر جانے کے باوجود فساد اور آگ زنی مسلسل جاری ہے ۔ اب تک 7 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ ان گنت لوگ زخمی ہیں ۔