بھجن پور ہ ۔ مصطفی آباد اور چاند باغ ۔ شیووہار کے علاقے میں ابھی بھی حالات کشیدہ ہیں اور مسلم گھرو ں پر پتھراﺅ ہورہاہے ۔ 9 کی موت ہوچکی ہے ۔ 200 سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ 90 افراد کو گولی لگی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز )
جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے عین نیچے خواتین کا مظاہرہ جاری ہے۔ خواتین یہاں دھرنے پر بیٹھی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مردوں نے انہیں حفاظتی گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی موجود ہیں جو مظاہرین سے یہاں سے جانے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ خواتین کا مطالبہ ہے کہ جمناپار کے علاقے میں ہوئے فساد اور مسلمانوں پر حملہ کیلئے کپل مشرا ذمہ دار ہے اسے فورا گرفتار کرو ۔ ملت ٹائمز کو بعض ذرائع سے یہ بھی خبر ملی ہے کہ کپل مشرا نے دہلی الیکشن ہارنے کے بعد ہی فساد کی تیاری شروع کردی تھی اور منظم منصوبہ بندی کے بعد اس نے اسے انجا م دیاہے ۔دوسری طرف علاقہ کے ڈی سی پی نے مظاہرین سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جبکہ مظاہرین نے دھرنے سے اٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں گے لیکن پہلے کپل مشرا کو گرفتار کیا جانے جس نے ایک بڑے علاقہ میں تشدد کو بھڑکایا ہے۔
واضح رہے کہ بھجن پور ہ ۔ مصطفی آباد اور چاند باغ ۔ شیووہار کے علاقے میں ابھی بھی حالات کشیدہ ہیں اور مسلم گھرو ں پر پتھراﺅ ہورہاہے ۔ 9 کی موت ہوچکی ہے ۔ 200 سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ 90 افراد کو گولی لگی ہے ۔