نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دلی کے کردم پوری میں محمد اسلم کا گھر ہے ۔ 24 فروری 2020 کی دوپہر کو ان کا چھوٹا بچہ دودھ لانے گیا لیکن کافی دیر تک واپس نہیں لوٹا ۔ لنچ کرنے یہ گھر پر آئے تھے ۔ بیوی نے کہاکہ دانش دودھ لانے گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں لوٹا ۔محمد اسلم انہیں دیکھنے گئے تو باہر کا معاملہ بگڑا ہواتھا ۔ پلیا کے پاس پولس آنسو گا کو گو لہ چھوڑرہی تھی ۔ پورا علاقہ دھواں دھواں ہوچکاتھا یہ وہیں پر رک گئے ۔ اچانک ان کے پاس ایک اور طرف سے ایک گولہ آکر گرا ۔ اسلم نے سوچاکہ آنسو کا گولہ ہے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں لیکن اٹھاتے ہی ان کا ہاتھ جل گیا ۔ اسلم بری طرح زخمی ہے او راس وقت جی ٹی بی ہسپتال میں علاج چل رہاہے ۔خود سنیے اسلم سے ان کی پوری کہانی ۔