ادارہ دعوۃ السنہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ۳۲/واں کل ہندمسابقۃ القرآن الکریم بحسن و خوبی اختتام پذیر پورے ملک سے ۲۰۰ /مدارس کے ۳۰۰ سے زائد طلبہ نے کی شرکت، اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا

ممبئی: ۲/مارچ (پریس ریلیز) قرآن کریم اللہ کی آخری کتاب ہے اورپوری انسانیت کی دنیوی واخروی کامیابی اس کتاب ہدایت سے آسما ن وزمین کے خالق نے وابستہ کردی ہے۔قرآن کریم سے ہرطرح کی وابستگی انسانوں کے لئے باعث اجر اور وسیلہ نجات ہے۔قرآن کریم کاپڑھنااوراس پڑھنے میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کے لئے مقابلہ کرنا بذات خوایک ثواب کا کام ہے۔ہرمسلمان اس کتاب الہیٰ سے بے پناہ محبت کرتاہے اوراس کی خدمت کواپنے لئے خداکااحسان اور دنیاوآخرت کے لئے سعادت سمجھتاہے۔ادارہ دعوۃ السنۃ ویلفیئرٹرسٹ مہاراشٹراممبئی نے خدمت قرآن کے میدان میں نمایاں مقام رکھتاہے اورپورے ملک میں اپنی علاحدہ شناخت بنائی ہے۔یہ ادارہ ہرسال کل ہندسطح پرقرآن کریم کی تلاوت کا مقابلہ منعقدکرتاہے۔گذشتہ ۳۲/سالوں سے یہ ادارہ ممبئی شہرمیں مسابقۃ القرآن کاانعقادکرارہاہے جوخود ممبئی شہرکے لئے باعث امتیازہے۔اس سال بھی ادارہ دعوۃ السنۃ کے بینرتلے ممبئی کے حج ہاؤس میں دوروزہ کل ہندمسابقۃ القرآن الکریم منعقد ہوا۔اس مسابقے میں ملک کی مختلف ریاستوں سے طلبہ نے شرکت کی اوراپنے فن کامظاہرہ کیا۔جن ریاستوں کے طلبہ نے شرکت کی ان میں مہاراشٹرکے علاوہ گجرات،بہار،اڈیشہ،آندھراپردیش، تلنگانہ،دہلی،اترپردیش،اتراکھنڈ، بنگال، کرناٹک، گوا وغیرہ کے طلبہ شامل ہیں۔جن کاتعلق مختلف دینی وعصری درسگاہوں سے تھا۔ مسابقہ کے آرگنائزراوربانی مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی نے اس مسابقے کودوفرع میں تقسیم کیاتھاپہلی فرع یعنی مکمل حفظ قرآن کریم کامسابقہ تھا جس میں تقریباڈیڑھ سو طلبہ نے شرکت کی جب کہ دوسری فرع یعنی نصف حفظ قرآن کریم کے مسابقہ میں تقریباایک سوتیس طلبہ نے شرکت کی۔ مسابقہ میں شریک طلبہ کے لئے عمرکی حد۵۱/سال متعین کی گئی تھی۔حاضرین یہ دیکھ کردنگ رہ کہ ۸/سال،۰۱/سال اور ۲۱/سال کے حافظ طلبہ نے خوبصورتی سے قرآن کریم کی تلاوت کی۔سامعین کااحساس تھا کہ یہ تلاوت حرمین شریفین میں ہونے والی تلاوتوں کے مدمقابل تھی۔اس دوروزہ مسابقہ کی کل ۶/نشستیں ہوئیں،جس میں ممتحن کے فرائض مفتی قاری محمدساجدناصری حیدرآبادنے اداکی جب کہ حکم کے فرائض قاری بدرعالم چیتاکیمپ ممبئی،مفتی شاہ امان اللہ ندوی دہیسرممبئی اور قاری محمدحاذق بہار،مولاناعبدالماجدقاسمی مدھوبنی اورقاری محمدصادق عمری ناظم تعلیمات جامعہ صفۃ الصحابہ نے اداکی۔فرع اول میں اول انعام محمدزکریاجامعہ دارالفلاح بڈھانہ مظفرنگر نے حاصل کیاجنہیں تیس ہزارروپے نقداورمومینٹونیزشال اور کتابیں دی گئیں،جب کہ دوسر ی پوزیشن جامعہ ابن عباس بھوپال کے محمداسامہ بن شمیم نے حاصل کی جنہیں پچیس ہزار روپے نقد،مومینٹو،شال اوربہت ساری کتابیں دی گئیں۔اس فرع میں تیسری پوزیشن جامعہ دارالہدیٰ کاندھلہ یوپی کے عبدالسلام بن شعیب قاسمی نے حاصل کی جنہیں پندرہ ہزارروپے نقد،مومینٹو،شال اورمتعددکتابیں دی گئیں۔اسی طرح فرع ثانی یعنی نصف حفظ قرآن کریم کے مسابقہ میں جامعہ مظہرسعادت ہانسوٹ گجرات کے محمداسلم بن محمدانصارنے پہلی پوزیشن حاصل کی جن کوپچیس ہزارنقد،مومینٹو،شال اورکتابیں دی گئیں،اسی فرع میں دوسری پوزیشن جامعہ دارالفلاح بڈھانہ کے طالب علم محمدحنظلہ محمدساجدنے حاصل کی جنہیں تیرہ ہزارروپے نقد،مومینٹو،شال اورکتابیں بطورانعام دی گئیں جب کہ اس فرع میں تیسری پوزیشن عبیدالرحمن بن محمدامین مدرسہ اسلامیہ بھٹکل نے حاصل کی جنہیں آٹھ ہزارروپے نقد،مومینٹو،شال اور کتابیں دی گئیں۔واضح ہوکہ پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کی عمریں باالترتیب ۴۱،۳۱،۸ اور۰۱/سال تھیں۔ان تمام طلبہ کوانعامات آخری نشست میں دئے گئے جس کی صدارت آل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدررکن عاملہ آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ مولاناانیس الرحمن قاسمی سابق ناظم امارت شرعیہ پٹنہ نے کی۔جب کہ اس آخری نشست سے خطاب کرنے والوں میں حج کمیٹی کے سی ای او الحاج ڈاکٹرمقصوداحمدخان،انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹرظہیرقاضی،ڈاکٹرمحمدعلی پاٹنکر، مولانا ڈاکٹرافضل حسین قاسمی بنگلور،مفتی محمداشفاق قاضی، جامع مسجدممبئی، مولانا عبدالرب قاسمی دربھنگہ،مفتی سعیدالرحمن قاسمی صدر مفتی دارالعلوم امدادیہ ممبئی،مولاناصغیراحمدنظامی مہتمم مدرسہ ریاض العلوم مسجدفرقانیہ گوونڈی ممبئی وغیرہ شامل ہیں۔ 

اس موقع پر ملک کے مختلف ملی،سماجی،تعلیمی میدان میں کام کرنے والے علماء،دانشوران اورصحافیوں کوایوارڈسے نوازاگیا۔سب سے بڑا ایوارڈامارت شرعیہ ایوارڈ امارت شرعیہ کے سابق ناظم اورقاضی مولاناانیس الرحمن قاسمی کی خدمت میں ڈاکٹرظہیرقاضی نے پیش کیا یہ ایوارڈمولاناقاسمی کی چالیس سالہ علمی،ملی وسماجی خدمات کے اعتراف میں دیاگیا۔اس کے بعدطب وحکمت کے میدان میں اہم خدمات کے اعتراف میں مسیح الملک حکیم اجمل خان ایوارڈ ڈاکٹرافضل حسین قاسمی بنگلور،فقہ وفتاویٰ، درس وتدریس اورتصنیف وتالیف کے میدان میں اہم خدمات کے اعتراف میں فقیہ الامت قاضی مجاہدالاسلام قاسمی ایوارڈ مفتی محمدنافع عارفی جنرل سکریٹری آل انڈیاملی کونسل بہار،صحافت کے میدان میں جراتمندانہ وبیباکانہ خدمات کے اعتراف میں مولانا ابوالکلام آزادایوارڈ نوجوان صحافی مولانا نازش ہماقاسمی نیشنل بیوروچیف بصیرت آن لائن، اور امیرشریعت رابع مولانامنت اللہ رحمانی ایوارڈ مولانا مظفررحمانی ایڈیٹر بصیرت آن لائن،فقہ وفتاویٰ اورکتب خانہ کی تنظیم وتنسیق کی بے مثال خدمات انجام دینے پرمفتی محمداشفاق قاضی جامع مسجدممبئی کومولاناسیدشوکت علی نظیرایوارڈسے نوازاگیا۔جب کہ انجمن اسلام کے نائب صدرمشتاق احمدانتولے کو بیرسٹرعبدالرحمن انتولے ایوارڈ سے نوازاگیا۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں