،پھرملنددیوڑااور جتن پرساد مہاراشٹر حکومت کا، کچھ دن کی مہمان ہے دونوں حکومت،کانگریس اب پارٹی نہیں این جی اوزیادہ ہے
نئی دہلی،10مارچ(آئی این ایس انڈیا)
منگل کو کانگریس کے سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیااوران کے ساتھ 19 اراکین اسمبلی کے پارٹی سے استعفیٰ کے بعد سیاسی واقعات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ہولی کے دن دوپہر 12.10 بجے سندھیا نے استعفیٰ کا خط ٹویٹ کیا اور اس کے صرف 20 منٹ بعد ہی کانگریس نے انہیں پارٹی سے برخاست کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیاپرسینئر صحافیوں اور ایڈیٹرز کے حوالے سے اس بات کے قیاس لگنے شروع ہو گئے ہیں کہ اب راجستھان اور مہاراشٹر میں حکومت بدلے گی۔لوگ سندھیا کو مبارکباد دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ سچن پائلٹ اور ملند دیوڑا کو بھی انہیں کی راہ پرچلنا چاہیے۔یوزرس لکھ رہے ہیں کہ سندھیا کے بعد سچن پائلٹ راجستھان حکومت کا بھی یہی حال کریں گے،پھرملنددیوڑااور جتن پرساد مہاراشٹر حکومت کا، کچھ دن کی مہمان ہے دونوں حکومت،کانگریس اب پارٹی نہیں این جی اوزیادہ ہے؟۔