اپوزیشن لیڈران جلدہی این پی آر کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ایک ملاقات کریں گے جس میں اہم افسران بھی شامل ہوں گے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
راجیہ سبھا میں این پی آر پر صفائی دیتے ہوئے ویزر داخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ کسی سے بھی کوئی بھی ڈوکومینٹ نہیں مانگا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ جو انفورمیشن نہیں ہے وہ آپ نہیں دے سکتے ہیں اور کسی کے نام کے ساتھ بھی ڈی نہیں لگایاجائے گا ۔
واضح رہے کہ این پی آر میں بڑھائے گئے سوالات کو لیکر شرو ع سے کنفیوز ن ہے او راسی کی بنیاد پر مسلسل اس کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے ۔ یہ بھی کہاجارہاتھا کہ این پی آر میں جو لوگ پوری معلومات نہیں دیں گے ان کے نام آگے افسران ڈی لکھ دیں گے اور یہ این آرسی کا پہلا قدم ہے ۔
تاہم آج دہلی فساد پر بحث کے دوران امت شاہ نے یہ واضح کیاکہ این پی آر میں کسی سے ڈوکومینٹ نہیں مانا جائے گا ۔ جس کے پاس جومعلومات نہیں ہے وہ نہیں دے سکتے ہیں اور کسی کے نام کے آگے ڈی نہیں لگایا جائے گا ۔
وزیر داخلہ امت شاہ جب یہ بات کہہ رہے تھے تواپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کھڑے ہوکر اس بات کی تصدیق کرائی ۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں وزیر داخلہ یہ کہہ رہے ہیں کہ کسی کے بھی نام کے آگے ڈی یا یعنی مشکو ک شہری نہیں لکھا جائے گا تو امت شاہ نے دو مرتبہ کہاجی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اپنی قیادت میں اپوزیشن لیڈران کے ساتھ ہم سے ملاقات کریں ۔ افسران کی موجودگی میں این پی آر کے سلسلے میں ہم بات چیت کریں گے جس
کے جواب میں غلام نبی آزاد نے بھی سرہلایا ۔ مطلب یہ تھاکہ اپوزیشن لیڈران جلدہی این پی آر کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ایک ملاقات کریں گے جس میں اہم افسران بھی شامل ہوں گے ۔
دوسری طرف این پی آر کے مکمل بائیکاٹ کی مہم جاری ہے اور مظاہرین اسے واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں حالاں کہ سرکار نے یکم اپریل سے این پی آر شروع کرنے کا اعلان کررکھاہے ۔